17 مارچ 2012 - 20:30

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ پٹی صہیونی ریاست کے اسلحے کی تجربہ گاہ میں تبدیل ہو گئی ہے۔

ابنا: خالد مشعل نے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان سے انقرہ میں ملاقات کے دوران کہا کہ صہیونی ریاست غزہ پٹی میں اپنے نئے ہتھیاروں کے تجربات کر رہی ہے۔

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے بھی غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے حملوں پر تنقید کرتے ہوئۓ کہا کہ تل ابیب فلسطینیوں کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے۔ صہیونی فوجی حلحول، ظاہریہ، یطا اور باب الزاویہ علاقوں میں گھس گئے اور بکتر بند گاڑیوں میں ان علاقوں میں گشت کیا۔ جس پر ان علاقے کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گيا۔ ........

/169